سجل اور احد رضا کی زندگی میں مداخلت پر مایہ خان سوشل میڈیا صارفین پر برہم

ہمیں لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، اداکار ظفر رحمان

مایہ خان نے سوشل میڈیا صارفین پر شدید برہمی کا اظہار کیا (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD:
اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایہ خان نے سوشل میڈیا صارفین پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیحدگی کے ضمن میں سجل علی اور احد رضا میر کی تصاویر شیئر کرنا بند کریں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ دونوں کو اس مشکلات حالات سے نکلنے میں ہمت دے، انٹرنیٹ صارفین سجل اور احد کو تنہا چھوڑ دیں، حد ہوتی ہے بھئی، سجل اور احد نے اپنا گھر، محبت اور رشتے میں امید کو کھویا ہے اور اس دوران لوگ اپنا کردار کھو رہے ہیں۔


دوسری جانب نامور اداکار اظفر رحمان کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ بہت مشکل ہوتا ہے ایسے وقت میں کہ جب دنیا میاں بیوی کو جانتی ہو، ہمیں ایسے لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔

اظفر نے درخواست کی کہ براہ مہربانی سمجھنے کی کوشش کریں، اداکار اور اداکارہ کے انباکس کو تکلیف دہ سوالات سے نہ بھریں، ذمے دار ہونے کا ثبوت دیں۔
Load Next Story