الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو طلبی کا نوٹس

عمران خان کو 28 مارچ دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 26, 2022
عمران خان فوٹو:فائل

کراچی: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس ڈی ایم او مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا، جس میں عمران خان کو 28 مارچ کو دن 11 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 3 چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں ان کو شکست دوں گا، وزیراعظم

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا، اس سے قبل عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں