بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی املاک ضبط کرنا شروع کر دیں
سری نگر کے علاقوں صورہ، پنتھہ چھوک، بٹہ مالو، نوگام، ہارون میں ضبطگی کیلیے 12 سے زائد مکانات کی نشاندہی
ISLAMABAD:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی سے باز رکھنے اورانہیں خوفزدہ کرنے کیلیے ان کی املاک ضبط کرنا شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع سرینگر سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ''یو اے پی اے''کے تحت غیر منقولہ جائیدادوںکو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔
ایس ایس پی پولیس راکیش بلوال نے تصدیق کی ہے کہ سرینگر کے علاقوں صورہ ، پنتھہ چھوک ،بٹہ مالو ، نوگام اور ہارون میں ضبطگی کیلئے 12 سے زائد مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کو اپنے مادر وطن میں بے گھر کرنے کے مودی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوجی پہلے ہی مارٹر گولوں اوردھماکہ خیز کیمیائی مواد کے استعمال سے بڑی تعداد میں کشمیریوں کے مکانوںاور املاک کو تباہ کرچکے ہیں۔
کشمیری آزادی پسند کارکنوں اور تاجروں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کیلئے بدنام بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج مقبوضہ علاقے میں 12 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔