اظہر علی متنازع انداز میں آؤٹ ہونے پر دل برداشتہ ہوگئے

آسٹریلیا نے ریویو لیا تو الٹرا ایچ گیند کے بیٹ تک پہنچنے سے قبل ہی حرکات ظاہر کررہا تھا


Sports Reporter March 26, 2022
آسٹریلیا نے ریویو لیا تو الٹرا ایچ گیند کے بیٹ تک پہنچنے سے قبل ہی حرکات ظاہر کررہا تھا۔ فوٹو : فائل

اظہر علی متنازع انداز میں آؤٹ ہونے پر دل برداشہ ہوگئے۔

ناتھن لائن کی گیند پر سلپ میں اسمتھ نے کیچ لیا تو مبصرین کا کہنا تھا واضح طور گیند بیٹ کو چھوئے بغیر پیڈ سے لگ کر فیلڈر کی جانب گئی ہے، آسٹریلیا نے ریویو لیا تو الٹرا ایچ گیند کے بیٹ تک پہنچنے سے قبل ہی حرکات ظاہر کررہا تھا، تھرڈ امپائر نے کم از کم 6بار دیکھنے کے بعد بالآخر آؤٹ قرار دے دیا۔

اظہر اس فیصلے پر انتہائی ناخوش دکھائی دیئے، اس کا اظہار ڈریسنگ روم پہنچنے پر بھی کیا اور اپنے گلوز اور پیڈ اتارتے ہوئے انتہائی غصے میں دکھائی دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں