وزیراعظم پاکستان کے یوٹیوب چینل کا نام بدل کرعمران خان کردیا گیا

وزیراعظم پاکستان کے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل ہونے کے بعد ویریفائیڈ کا ٹک بھی ہٹا دیا گیا


ویب ڈیسک March 26, 2022
یوٹیبوب چینل تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے بنایا تھا:ذرائع وزیراعظم آفس:فوٹو:فائل

وزیراعظم پاکستان کے وریفائیڈ یوٹیوب چینل کا نام تبدیل کرکے عمران خان کردیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان سے منسوب یوٹیوب چینل کا نام بدل کرعمران خان کردیا گیا۔وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019میں بنایا گیا تھا اوریہ چینل ویریفائیڈ تھا۔

وزیراعظم پاکستان کے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل ہونے کے بعد یوٹیوب کی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ کا ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق حکومتی ای امیل ایڈریس سے صرف ٹوئٹراورفیس بک اکاؤنٹس منسلک ہیں۔ یوٹیوب چینل تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے بنایا تھا۔

وزیراعظم پاکستان کے چینل جس کا نام تبدیل کرکے عمران خان رکھ دیا گیا ہے کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔اس یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی مختلف تقاریر اور خطاب موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں