سعودی عرب میں حوثی باغیوں کا تیل کی تنصیبات پرحملہ

عرب اتحاد نے سعودی عرب کونشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کے9ڈرونز تباہ کردئیے

جدہ میں تیل کی تنصیبات پرحوثی باغیوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:فوٹو: رائٹرز

PALESTINE:
حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کونشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے جدہ میں تیل کی تنصیبات پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں دوکنوؤں میں آگ لگ گئی۔حملے کے بعد زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ کوپھیلنے سے روک لیا گیا اور آگ پرقابو پالیا گیا۔




دوسری جانب عرب اتحاد نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کے 9ڈرونز تباہ کردئیے۔

عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی،مشرقی اوروسطی علاقوں پرحملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی کارروائیاں خطے اورعالمی امن کے لئے مسلسل خطرہ ہیں۔
Load Next Story