بھارت میں بیٹی کی لاش کندھے پراٹھا کر10 کلومیٹرپیدل سفرکرنے والے باپ کی ویڈیو وائرل

مقامی وزیرصحت نے بیٹی کی لاش کندھے پرلے جانے والے باپ کو ہی قصوروار قراردے دیا


ویب ڈیسک March 26, 2022
اسپتال انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولنس فراہم نہیں تومجبورا اسے پیدل سفرکرنا پڑا:فوٹو:اسکرین گریب

PARIS: بھارت میں بیٹی کی لاش کندھے پراٹھا کرپیدل گھرلے جانے والے باپ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کورلا دیا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے رہائشی ایشورداس نے تیز بخار میں مبتلا اپنی 7سالہ بیٹی کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا تھا جہاں چند گھنٹوں بعد وہ چل بسی۔سرکاری اسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم نہ کی تومجبورا باپ کو بیٹی کی لاش کندھے پررکھ کرگھرلے جانا پڑا۔ باپ نے بیٹی کی لاش کولے کر10کلومیٹرپیدل سفرکیا۔



مجبورباپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے اسپتال اورمقامی انتظامیہ کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔مقامی وزیرصحت نے استعفیٰ دینے کے بجائے ذمہ دارباپ کے اوپرکے ڈال دی کہ انہیں لاش لے جانے کے لئے ایمبولینس کا انتظارکرنا چاہئیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں