لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی


ویب ڈیسک March 26, 2022
موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی

باٹا پور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ۔ جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہوسکی۔ دونوں لاشوں کو مردہ خانےمنتقل کردیا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے باغبانپورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا۔ ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے محمود بوٹی کے علاقے میں گن پوائنٹ پر شہری سے پیسے اور موٹر سائیکل چھینی، راستے میں 15 کال پر آتی پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے دو فرار ہوگئے۔ زخمی ڈاکو کی شناخت سیف سلیم عرف سیفی کے نام سے ہوئی ہے جو رابری کی 22 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں