خیبر پختونخوا سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کا فیصلہ

ڈگری جعلی ہونے کی صورت میں مراعات، تنخواہیں اور پنشن واپس لی جائے گی


ویب ڈیسک March 26, 2022
فیصلہ مختلف ڈاکٹروں کی جعلی ڈگریاں سامنے آنے پر کیا گیا۔ فائل : فوٹو

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹروں کی تعلیمی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں گریڈ 17، دوسرے مرحلے میں گریڈ 18، تیسرے مرحلے میں گریڈ 19 اور گریڈ 20 کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

فیصلہ مختلف ڈاکٹروں کی جعلی ڈگریاں سامنے آنے پر کیا گیا ہے، ڈگری جعلی ہونے کی صورت میں مراعات، تنخواہیں اور پنشن واپس لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔