حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات طے پا گئی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں حکومتی وفد کی ملاقات آج شام ہوگی


ویب ڈیسک March 26, 2022
حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر شامل ہوں گے۔ فوٹو:فائل

حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات طے پا گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور ق لیگ کی قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کیا گیا ہے، اور اس رابطے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، کہ حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر شامل ہوں گے، ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آج شام ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں