یورو 2016 کوالیفائر ڈراز انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ ایک ہی گروپ میں شامل

دفاعی چیمپئن اسپین کو ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین اور سلواکیہ کا چیلنج درپیش رہے گا


Sports Desk February 24, 2014
دفاعی چیمپئن اسپین کو ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین اور سلواکیہ کا چیلنج درپیش رہے گا۔ فوٹو: فائل

یورو 2016 کوالیفائنگ ڈراز کا اعلان کردیا گیا،انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کوایک ہی گروپ میں جگہ ملی ہے۔

جرمن ٹیم لگاتار 12ویں مرتبہ یورو ایونٹ میں شامل ہونے کیلیے اپنی مہم میں پولینڈ، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جورجیا اور جبرالٹر کا سامنا کرے گی۔گروپ ' اے'میں نیدرلینڈز، جمہوریہ چیک، ترکی ، لٹویا، آئس لینڈ اور قازقستان کو شامل کیاگیا ہے، گروپ 'بی' بوسنیا ہرزیگوینیا، بیلجیئم، اسرائیل، ویلز، قبرص اور آندورا سے مکمل کیاگیا ہے، دفاعی چیمپئن اسپین، یوکرین، سلواکیہ، بیلاروس، مقدونیہ اور لگسمبرگ گروپ 'سی' میں موجود ہیں، گروپ 'ڈی' میں جرمنی ،آئرلینڈ، پولینڈ، اسکاٹ لینڈ، جورجیا اور جبرالٹرکورکھاگیا ہے،جرمن ٹیم یورو فائنلز میں لگاتار 12ویں مرتبہ رسائی کیلیے میدان سنبھالے گی، گروپ 'ای' میں انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ، سلووینیا، اسٹونیا، لتھووینیا اور سان مارینو کوابتدائی مقابلوں میں سامنا کرناپڑیگا، گروپ ' ایف ' میں یونان، ہنگری، رومانیہ، فن لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور فورے آئی لینڈ شامل ہیں، گروپ ' جی' میں روس ، سوئیڈن، آسٹریا، مونٹی نیگرو، مالڈووا، اور لینکنسٹن موجود ہیں، گروپ ' ایچ ' اٹلی، کروشیا، ناروے، بلغاریہ، آذربائیجان اور مالٹا سے مکمل ہوا ہے۔

گروپ ' آئی ' میں پرتگال، ڈنمارک، سربیا، آرمینیا اور البانیہ کو شامل کیاگیا ہے، فائنلز کا میزبان فرانس بطور میزبان کوالیفائی قرار دیا جاچکا ہے لیکن وہ گروپ میچز میں حصہ لے گا لیکن اس کے نتائج کو شمار نہیں کیا جائیگا اور ان میچز کی حیثیت دوستانہ مقابلوں کی ہوگی، کوالیفائنگ مرحلہ رواں برسستمبرسے شروع ہوکر نومبر2015 تک جاری رہے گا، فائنلز کی 23 نشستوں کیلیے53 ممالک برسرپیکار رہیں گے، ماضی کے برعکس 2016 کے فرانس ایونٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، واضح رہے کہ کسی بھی ایک ملک میں یورو کے مکمل انعقاد کا یہ آخری موقع ہوگا اس کے بعد 2020 سے ایونٹ کو کسی ایک ملک کی بجائے یورپ کے مختلف ممالک میںمنعقد کرانے کا منصوبہ طے پاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں