لانگ مارچ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لیے بم پروف گاڑیاں تیار

بم پروف گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 26, 2022
دونوں رہنما سیکیورٹی ایشو کے باعث الگ الگ گاڑیوں میں سفر کریں گے۔ فوٹو:ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کرنے والے حمزہ شہباز اور مریم ناز کے لئے بم پروف گاڑیاں تیار کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شیڈول مہنگائی مارچ کی قیادت کرنے والے رہنماؤں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لئے ممکنہ حفاظتی امور کے پیش نظر بم پروف گاڑیاں تیار کرلی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لیے رائٹ ہینڈ ڈرائیو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو خصوصی جیپیں لاہور پہنچ گئی ہیں، بم پروف گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، اور دونوں رہنما سیکیورٹی ایشو کے باعث الگ الگ گاڑیوں میں سفر کریں گے۔

ن لیگ کے قائدئن کے لیے بڑا کینٹنر بھی تیار کیا گیا ہے، کینٹینرز پر ساؤنڈ سسٹم اور کیمرے نصب ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز صرف بڑے مجمعے سے خطاب کے لئے کینٹنر پر جایا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں