ناظم جوکھیو قتل کے مفرور ملزم جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ہیں۔


ویب ڈیسک March 26, 2022
جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ہیں۔

لاہور: وزارت داخلہ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ انٹرپول کے ذریعے جام عبدالکریم کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں اور ملزم کو دوبئی سے گرفتار کیا جائے۔

وزارت داخلہ میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کی۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے نے شرکت کی۔

 

جام عبدالکریم کی دبئی سے وطن واپسی سے متعلق گورنر سندھ کا ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ

اس سے قبل گورنر سندھ نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جام عبدالکریم قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تلور کے شکار سے منع کرنے والا نوجوان قتل

گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مفاد کا تقاضہ ہے کہ قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیاجائے، جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں کابینہ کی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوئے۔ کمیٹی نے ناظم جوکھیو قتل کے ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر داخلہ نے جام عبدالکریم کو دبئی سے گرفتار کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹس جاری کرنے اور انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ کل ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام عبدالکریم کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ سے ان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں