کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کو گمراہ کر رہا ہے شہباز شریف

ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا اب نئے جھوٹ بول رہا ہے،شہباز شریف


ویب ڈیسک March 26, 2022
عوام جان لیں ان کا حق کرپٹ حکمران کھا گیا،شہبازشریف:فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کوگمراہ کررہا ہے۔

(ن) لیگ کے صدرشہبازشریف نے بیان میں کہا کہ ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا اب نئے جھوٹ بول رہا ہے عوام اسے مسترد کریں۔ کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کو گمراہ کررہا ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام جان لیں ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھاگیا۔ عوام نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا۔ مہنگائی سچ ہے، کرپشن ایک سچ ہے اور نالائقی ایک سچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاﺅ مارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن ، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے۔ مہنگائی مکاﺅ مارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا

عوام سے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکل کر جھوٹے حکمرانوں پر ثابت کردیں کہ ان کی چالاکیاں اب نہیں چلیں گی۔قائد محمد نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں۔

ملک آج جن سنگین مسائل، خطرات اور خدشات میں گھرا ہوا ہے ان سے نجات میں عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں