ٹیکنو موبائل کے Spark 8C کی منفرد لانچ کے ساتھ مارکیٹ میں انٹری

سپارک سیریز کا شمار ٹیکنو موبائل کی مقبول ترین سیریز میں ہوتا ہے جسے اپنے آغاز سے ہی صارفین نے خوب سراہا ہے

(فوٹو : ٹیکنو موبائل کمپنی)

پاکستان میں موبائل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہر روز نئی اور پہلے سے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی اس ریس میں ہر اسمارٹ فون برانڈ اپنے اسمارٹ فون متعارف کرا رہا ہے۔ کہیں کیمرا تو کہیں ڈیزائن کو مزید دلچسپ انداز میں صارفین کے لئے متعارف کرایا گیا۔

اسمارٹ فونز کی اسی ریس میں ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنی سپارک سیریز کے نئے اسمارٹ فون Spark 8C کو لانچ کیا گیا۔ اس اسمارٹ فون کو کمپنی کی جانب سے ماسٹر ڈیلرز کے لئے منعقد کی گئی اعزازی تقریب میں متعارف کرایا گیا۔ جہاں ٹیک انڈسٹری کے ماہر یوٹیوبر بلال منیر نے Spark 8C کو حاظرین کے لئے لائیو ان باکس بھی کیا۔

سپارک سیریز کا شمار ٹیکنو موبائل کی مقبول ترین سیریز میں ہوتا ہے جسے اپنے آغاز سے ہی صارفین نے خوب سراہا ہے اور مارکیٹ میں بھی اسے تیزی کے ساتھ ترقی ملی۔ سپارک سیریز اپنی جدید ٹیکنالوجی اور دلچسپ ڈیزائن کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Spark 8C کے لانچ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے تھے اوراپنے منفرد لانچ سے مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔



Spark 8C اپنے فیچرز میں نہ صرف منفرد ہے بلکہ ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور ہے۔ اس اسمارٹ فون کا سب سے خاص فیچر اس کی اسٹوریج ہے جسے Memory Fusion کے جدید فیچر سے RAM 3GB کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ Spark 8C اسٹوریج کی دو اقسام 3+64 اور 4+128 میں متعارف کرایا گیا ہے جو Memory Fusion کے جدید فیچر کو استعما ل کرتے ہوئے 6+64 اور 7+128 ہوجائیگی۔ جس کی مدد سے نہ صرف اسمارٹ فون کی اسٹوریج میں اضافہ ہوگا بلکہ پرفارمنس اور ملٹی میڈیا کے استعمال کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوگی۔


Spark 8C اس کے علاوہ اپنے ڈیزائن میں بھی دلچسپ ہے جوکہ موجودہ دور میں صارفین کی اولین ترجیح میں سب سے نمایاں ہے۔ یہ اسمارٹ فون اپنی طرز کے چار دلچسپ رنگو ں میں دستیاب ہے۔ ان میں بلیک (Magnetic Black )، سیان (Turquoise Cyan) ، جامنی ( Iris Purple) اور سرمئی (Diamond Grey) رنگ شامل ہیں۔



فون کے بیک سائیڈ پر کمپنی کا لوگو Stop At Nothing بھی نمایاں اور دلکش انداز میں آویزاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ Spark 8C میں 90Hz کے ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.5 انچ کا ڈسپلے بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ Spark 8C میں 5000mAh کی بڑی بیڑی بھی شامل ہے۔ کیمرے کی با ت کی جائے تو اس اسمارٹ فون میں 8MP کا فرنٹ کیمرا اور13MP کا بیک کمرا لگایا گیا ہے جو AI Portraits بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اب اگر بات کی جائےSPARK 8C کی قیمت کی ، تو اس کا 3+64 والا اسمارٹ فو ن 19499 اور 4+128 والا اسمارٹ فون 23,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ اس تمام فیچرز اور قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہنے میں بالکل مبالغہ نہ ہوگا کہ SPARK 8C مناسب قیمت میں ایک مکمل پیکج ہے۔
Load Next Story