ٹک ٹاک پاکستان آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اسپانسر مقرر

ٹک ٹاک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ایسوسی ایٹ اسپانسر بھی ہوگا


Sports Reporter March 26, 2022
فوٹو : اے ایف پی

پی سی بی نے ٹک ٹاک کو پاکستان آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اسپانسر مقرر کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک دنیا بھر میں مختصر دورانیے کی ویڈیو فلموں کے ممتاز پلیٹ فارم ہے، ٹک ٹاک تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پریزنٹنگ اسپانسر ہوگا جس کا آغاز 29مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ایسوسی ایٹ اسپانسر بھی ہوگا، اسپانسر شپ سے پہلے ٹک ٹاک ٹیسٹ میچ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر بھی تھا۔

اس سے قبل ٹک ٹاک ٹیسٹ میچ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر، پی ایس ایل 7 کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر اور پی ایس ایل کے ترانے کا ٹائٹل اسپانسر بھی رہ چکا ہے۔

کرکٹ کے مداحوں کو موجودہ اور حالیہ میچز کی جھلکیوں، مداحوں کے رد عمل، پسندیدہ لمحات اور پرجوش چیلنجز کی صورت میں زبردست تفریح فراہم کر رہا ہے۔

ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں سالانہ ایک ارب سے زائد فعال استعمال کنندگان ہیں جنھیں، ٹک ٹاک ایسی جگہ فراہم کرتا ہے جہاں کرکٹ کے مداح اپنے پسندیدہ کرکٹ کنٹنٹ کری ایٹرز کو فالو کر سکتے ہیں، بہترین ٹک ٹاک کرکٹ کنٹنٹ شیئر کر سکتے ہیں اور آسٹریلیا کے ساتھ اس تاریخی سیریز کے حوالے سے خود اپنے خصوصی لمحات، رد عمل اور جشن شیئر کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں