
کارڈیک سنٹر کیلئے مختص عمارت کو کورونا آئسولیشن وارڈ بنایا گیا تھا جسے چھ ماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے تالا لگا کر بند کر دیا تھا۔
ایس ایچ او سردار امجد ساقی کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے آکسیجن سلنڈرز کی مشکوک ترسیل پر گاڑی کے ڈرائیور اور چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیے کو گرفتار کیا گیا اور ان کے انکشاف پر اس کارروائی میں ملوث ڈی سی آفس کے نائب قاصد بلاول کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان سے دوران تفتیش سرکاری رہائشی کوارٹر میں چھپایا گیا لاکھوں کا میڈیکل اور سرجیکل کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو سردار آفتاب کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو تالا لگا کر اسی ملازم کو عمارت کی دیکھ بھال کیلئے تعینات کیا جو خود چوری میں ملوث نکلا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔