لیگی کارکنوں کی بدنظمی کی وجہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس منسوخ

لیگی کارکنان میڈیا کے کیمروں کے سامنے کھڑے رہے اور پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہوگئی


ویب ڈیسک March 26, 2022
مریم نواز اور حمزہ شہباز پریس کانفرنس کے بغیر ہی الگ الگ گاڑیوں میں سوار ہو گئے۔ فوٹو:ایکسپریس

لیگی کارکنوں کی بدنظمی کی وجہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس منسوخ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور سے روانہ ہوچکا ہے، مارچ سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرنی تھی، تاہم لیگی کارکنان کی بدترین بدنظمی کے باعث دونوں رہنماؤں کو پریس کانفرنس کئے بغیر واپس جانا پڑا۔

لیگی کارکنان میڈیا کے کیمروں کے سامنے کھڑے ہوگئے، اور شدید ہنگامہ آرائی کی، کارکنان سے قیادت کی جانب سے بارہا کہا گیا تاہم کارکنان پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے رہے، جس کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز پریس کانفرنس کے بغیر ہی الگ الگ گاڑیوں میں سوار ہو گئے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر لانگ مارچ کا علامتی آغاز کیا، اور لیگی کارکنوں کی شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے دوران مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ شروع ہوگیا، لانگ مارچ کے باعث فیروزپور روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا، لانگ مارچ میں لیگی کارکنوں اور خواتین کی کثیر تعداد موجود ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز ہاتھ ہلا کر لیگی کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔