سفاک نوجوان نے اپنی 6 ماہ کی بھتیجی کو ذبح کر ڈالا

درندہ صفت چچا نے پہلی بچی کو ذبح کیا بعد ازاں کمسن کے سینے پر چھری کے کئی وار بھی کیے


Staff Reporter March 26, 2022
پوتی کو بچاتے ہوئے دادی بھی زخمی ہوگئیں (فوٹو، ایکسپریس)

NEW DELHI: آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں درندہ صفت چچا نے اپنی 6 ماہ کی بھتیجی کو ذبح کردیا جبکہ پوتی کو بچاتے ہوئے دادی بھی زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سفاکی کا یہ واقعہ بھمبر کے نواحی علاقے موڑہ سدھا میں پیش آیا جہاں جنونی نوجوان نے اپنی کمسن بھتیجی کو بے رحمی سے قتل کیا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

چوبیس سالہ عبدالجلیل نے اپنی حقیقی چھے ماہ کی بھتیجی کو ذبح جبکہ اپنی ماں کو زخمی کر ڈالا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھمبر میں زخمی خاتون کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ بچی کی نعش ضروری کاررواٸی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گٸی۔

عبدالجلیل نے اپنی بھتیجی زمل فاطمہ دختر محمد قاسم جس کی عمر صرف چھے ماہ تھی کو چھری کے ساتھ پہلے بےدردی سے ذبح کیا اور اس کے بعد اس کے سینے میں کئی وار کیے۔ بچی کو بچانے کی کوشش کرنے والی اپنی ماں کو بھی ملزم نے زخمی کر دیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، بچی کی والدہ اور والد غم سے نڈھال ہیں پولیس نے کارروائی ہوٸے ملزم عبدالجلیل کو گھر کے قریب واقع مسجد سے گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں