پرویز مشرف کے لئے عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں راشد قریشی
سابق صدر کیخلاف عدالتی فیصلہ انصاف پرمبنی نہیں،ان عدالتوں کو کینگرو کورٹس کہا گیا، راشد قریشی
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنمامیجر جنرل(ر) راشدقریشی نے کہاہے کہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف عدالت کافیصلہ انصاف پرمبنی نہیں ہے۔
ان عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں۔ نجم سیٹھی اورعاصمہ جہانگیران عدالتوں کو کینگروکورٹس کہہ چکے ہیں۔ حکام بالاکی مرضی کے مطابق یہ عدالتیں فیصلے دیتی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے کی سماعت سے انکارکر دیاتھا کیونکہ حاضرسروس چیف جسٹس کے بیٹے کے خلاف وہ فیصلہ نہیں دے سکتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ انڈیاو امریکا پاکستان کے جوہری پروگرام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
موجودہ حکومت کی معاونت کی وجہ سے دہشت گرداور انتہاپسند پاکستان کے نیوکلیئرپروگرام پرقبضہ کرسکتے ہیں۔ افواج پاکستان اس کی محافظ ہیں مگر موجودہ حکومت کی دہشت گردوں کے حوالے سے پالیسی کامعیار دہراہے۔ آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت جس طرح دہشت گردوں سے مذاکرات کررہی ہے، کوئی بے وقوف اورکافر ہی ان لوگوں سے مذاکرات کرسکتا ہے۔ طالبان 50 ہزارمعصوم لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ انھوں نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئرپروگرام مکمل طورپر محفوظ ہے تاہم طالبان کی حامی ایک حکومت کام کررہی ہے جودہشت گردوںکو مکمل سپورٹ کررہی ہے۔