بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

لڑکیوں کو ان کے مقام تک پہنچنے دیا جائے، خواتین کے پاس اڑنے کے لیے پَر ہیں اِن پروں کو نہ کاٹیں، ملکہ حسن


ویب ڈیسک March 26, 2022
ملکہ حسن حجاب کے حق میں بول پڑیں (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: حسن کے عالمی مقابلے 2021 میں مس یونیورس کا تاج سجانے والی بھارتی ماڈل ہرناز کور سدھو بھی حجاب کے حق میں بول پڑی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر ہرناز کور حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کرتی نظر آئیں۔ ملکہ حسن نے کہا کہ لڑکیوں کو ہی ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں، انہیں نہ کاٹیں۔

ہرناز کور کے اس جواب پر وہاں موجود دیگر افراد نے تالیاں بجا کر داد دیں۔ مس یونیورس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کس جس پر مداحوں نے بھی ان کے مؤقف کی تائید کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔