بھارتی بزرگ شہری 74 برس بعد بھائی سے ملاقات کیلیے پاکستان پہنچ گئے

سکا خان کی گزشتہ دنوں 74 برس بعد کرتاپور میں اپنے بھائی اور خاندان سے ملاقات ہوئی تھی


March 26, 2022
واہگہ بارڈر پر پاکستانی شہری محمد صدیق اپنے بھائی کا استقبال کرتے ہوئے (فوٹو ایکسپریس)

RAWALPINDI: پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا اقدام کے باعث کرتاپور صاحب میں 74 برس بعد ملاقات کرنے والے پاکستانی شہری محمد صدیق کے بھائی سکا خان پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بزرگ شہری سکاخان عرف حبیب واہگہ بارڈر کے راستے 74 برس بعد پاکستان پہنچے، جہاں اُن کے بھائی محمد صدیق اورخاندان کے دیگرافراد نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔

سکا خان کی اپنے بڑے بھائی محمد صدیق سے چند ہفتے قبل کرتارپورصاحب میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 28 جنوری کو سکاخان کو پاکستان آنے کے لئے ویزا جاری کیا تاکہ وہ اپنے خاندان سے ملاقات کرسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 1947 میں خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزا جاری کردیا

بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے سکاخان پاکستان نہیں آسکے تھے، وہ بھارت کے ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں پھلے وال کے رہائشی ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی محمدصدیق اورخاندان فیصل آباد کے علاقہ بوگڑاں میں رہائش پذیرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں