جے یو آئی والے اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے سے گریز کریں فواد چوہدری کی وارننگ

اسلام آباد میں کسی سیاسی جماعت کو تھیٹر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 26, 2022
فواد چوہدری (فوٹو : فائل)

QUETTA: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی سیاسی جماعت کو تھیٹر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، جے یو آئی والے سڑکیں بند کرنے سے گریز کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے عدالتی فیصلے کے تناظر میں ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ‏اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کی درخواست پر انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ ہر صورت سڑکوں کو کھلا رکھا جائے اور معمول زندگی کو متاثر نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے، مظاہرے، جلسے، جلوس یا ریلی کے نام پر کسی سیاسی جماعت کو تھیٹر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے بالخصوص جمیعت علما اسلام (ف) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جے یو آئی کے ارکان خصوصی نوٹ کرلیں اور سڑکیں بند کرنے سے احتیاط کریں'۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو حکمراں جماعت بھی اسلام آباد میں اپنا تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اس حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جلسے میں 10 لاکھ افراد شرکت کریں گے جبکہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے قافلے بھی اسلام آباد میں مظاہروں اور جلسوں کے لیے شہر اقتدار پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں