خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات اے این پی کی خاتون امیدوار پر مبینہ حملہ
انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اور حامیوں نے خاتون امیدوار کو ہراساں کیا، اے این پی
خیبرپختونخوا کی تحصیل دروش چترال میں اے این پی کی خاتون امیدوار خدیجہ پر مبینہ حملہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل دروش کی امیدوار خدیجہ بی بی کو انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کی خاتون امیدوار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ مخالفین بوکھلا گئے ہیں۔
اے این پی کے رہنما ایمل خان ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی پرتشدد عمل کی حمایت نہیں کرتی لیکن اپنے ہر کارکن کی حفاظت جانتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر خدیجہ بی بی کا تحفظ یقینی بنائے، انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔