پی آئی اے ٹکٹوں پر وصول کردہ ایکسائز ڈیوٹی ایف بی آر کو ادا کرنے پر آمادہ

آئندہ مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کی جانے والی کٹوتی ماہانہ بنیادوں پر ایف بی آر کو جمع کروایا کرے گا


ویب ڈیسک March 27, 2022
—فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اورپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کے مابین فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات کی ادائیگیوں کا معاملہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے مسافروں سے ایئر ٹکٹوں پر وصول کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں واجبات ایف بی آر کو قسطوں میں ادا کرے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان واجبات کی ادائیگی کو معاملہ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور مینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کی جانے والی کٹوتی ماہانہ بنیادوں پر ایف بی آر کو جمع کروایا کرے گا اورپی آئی اے نے مارچ کی ڈیوٹی کی قسط 50 کروڑ روپے ایف بی آر کو جمع کرادی ہے البتہ واجبات میں سے 90 کروڑ روپے کے واجبات جون 2022 تک جمع کروائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ مسافروں کے ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کٹوتی کردہ مجموعی طور 4 ارب روپے واجب الادا ہیں، اب یہ طے پایا ہے کہ یہ واجبات قسطوں میں ایف بی آر کو ادا کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں