مہنگائی کے خلاف ن لیگ کے مارچ میں شامل ٹرک نے محنت کش کو کچل ڈالا
متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری کرنے آئے تھے، جنازہ لے کر جا رہے ہیں
ملک میں مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کے مارچ میں آئے ٹرک نے محنت کش کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ حادثہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں ن لیگ کے مہنگائی مکاؤ مارچ میں آئے قافلے کے ٹرک تلے محنت کش کچلا گیا۔ متوفی پرویز اور اس کا بھائی جلسے میں پانی کی بوتلیں بیچنے آئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ سروس روڈ اقبال ہائی اسکول کے پاس پرویز ٹرک حادثے میں جاں بحق ہوا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری کرنے آئے تھے، جنازہ لے کر جا رہے ہیں۔