سابق عالمی باکسنگ چیمپئن محمد علی کے گلوز 8 لاکھ ڈالر میں نیلام
توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ یادگاری دستانے کم و بیش پانچ لاکھ ڈالر تک فروخت ہو جائیں گے.
عظیم باکسر محمد علی کلے کے تاریخی دستانے8 لاکھ 60 ہزار 5 سو ڈالر میں فروخت ہوگئے۔
محمد علی نے یہ تاریخی و یادگاری دستانے اپنی پہلی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری 1964 کو ہونے والے میچ میں پہنے تھے۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل فائٹ کے 50 سال بعد یہ یادگاری دستانے معروف امریکی نیلام گھر ہیریٹیج آکشنز کے تحت نیلامی کیلئے پیش کئے گئے اور توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ یادگاری دستانے کم و بیش پانچ لاکھ ڈالر تک فروخت ہو جائیں گے تاہم گزشتہ روز نامعلوم شخص نے یہ تاریخی دستانے 8 لاکھ 60 ہزار 5 سو امریکی ڈالر میں خرید لیے۔