حکومت ختم ہوچکی ہم اللہ حافظ کرنے جارہے ہیں مریم نواز

تبدیلی آچکی ہے بس اعلان ہونا باقی ہے، مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

مریم نواز کی گاڑی پر گل پاشی (فوٹو انٹرنیٹ)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوچکی ہم بس اُس کو اللہ حافظ کرنے جارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرنوالہ پہنچ گیا، جہاں لیگی رہنما رات کو رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے گھر قیام کریں گے۔


مریم نواز نے مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی آچکی ہے، بس اعلان ہونا باقی ہے، عوام نے حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ سُنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے خلاف ن لیگ کے مارچ میں شامل ٹرک نے محنت کش کو کچل ڈالا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک اور معیشت کا جو حال کیا اُس کو ٹھیک کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے، ہم عوام کے ساتھ مل کر سب ٹھیک کریں گے اور پھر پاکستان کو ٹریک پر لائیں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی سازش خود عمران خان ہی ہیں۔
Load Next Story