فضل الرحمن آصف علی زرداری اور نواز شریف کے چہرے آتے ہی پی ٹی آئی کا ووٹر جاگ گیا اسد عمر

پی ٹی آئی کا ووٹر دیگر سیاسی جماعتوں کے ووٹرز کی طرح غلام نہیں ہے، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 27, 2022
—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے جلسہ گاہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹر دیگر سیاسی جماعتوں کے ووٹرز کی طرح غلام نہیں ہے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے، جیسے ہی مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور نواز شریف کے چہرے آئے ہیں پی ٹی آئی کا ووٹر جاگ گیا ہے۔



اس سےقبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ اس کو کوئی دھمکی سے ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی کو خرید سکتا ہے، پاکستان بھر سے کارکنوں کی تعداد کا رخ اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ کی طرف ہے، یہ عوام کے دلوں کی دھڑن بن چکا ہے۔

پریڈ گراؤنڈ میں حکومتی جلسہ 'امربالمعرف' کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو امہ کی قیادت کے لیے تیار کررہے ہیں، ہم عمران خان کے جذبے اور جنون کے لیے یہاں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہزاروں افراد پریڈ گراؤنڈ میں موجود ہیں، عمران خان کی وجہ سے آج دنیا پاکستان کی تعرف کرتی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 'امر بالمعرف' عوامی جلسے کی تیاری ہوچکی ہے جہاں آج پاور شو کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں