حکومت کا طالبان سے مذاکرات مستقل ختم کرنے پر غور

یہ آپشن بھی زیر غور ہے کہ اگرطالبان نے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا توحکومت بھی جنگ بندی کا اعلان کردے گی,ذرائع

یہ آپشن بھی زیر غور ہے کہ اگرطالبان نے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا توحکومت بھی جنگ بندی کا اعلان کردے گی,ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے طالبان سے مذاکراتی پالیسی جاری رکھنے یا مکمل طور پر ختم کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔


معتبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اہم وفاقی وزرا اور عسکری قیادت سے گزشتہ 72 گھنٹوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئیہیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ دہشت گردی کے متواتر واقعات کے بعد حکومت آئندہ5 روز میں طالبان سے مستقل مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرنے پر غورکررہی ہے ،یہ آپشن بھی زیر غور ہے کہ اگرطالبان نے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا توحکومت بھی جنگ بندی کا اعلان کردے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے حوالے سے فوج کی آپریشنل تیاری مکمل ہے، دوسری جانب فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ریلی نکالنے پر وفاق اور مقتدر حلقوں نے متحدہ کے اس عمل کو سراہا ہے اور متحدہ کی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ ان کی اس ریلی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال مزید بلند ہوا ہے ۔
Load Next Story