رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نجی قرضوں کی فراہمی911ارب روپے رہیشوکت ترین

حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 291 ارب روپے ادا کیے جس سے نجی شعبے کیلیے مواقع پیدا ہوئے


INP/Numainda Express March 27, 2022
حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 291 ارب روپے ادا کیے جس سے نجی شعبے کیلیے مواقع پیدا ہوئے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 9 ماہ میں نجی قرضوں کی فراہمی 911ارب روپے رہی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹویٹ میں کہا کہ رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 9 ماہ میں نجی قرضوں کی فراہمی 911ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 357 ارب روپے تھی، یہ اضافہ بھرپور اقتصادی سرگرمیوں کا اشارہ کرتا ہے، حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 291 ارب روپے ادا کیے جس سے نجی شعبے کیلیے مواقع پیدا ہوئے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں رواں سال چینی کی پیداوار 75 لاکھ ٹن ہوگی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن اضافے کاامکان ہے، اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81 روپے کلو ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |