کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ہیٹ ویو کا امکان نہیں، دیہی سندھ میں موسم انتہائی گرم رہے گا، محکمہ موسمیات


Staff Reporter March 27, 2022
ہفتے کو درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے گرمی رہی (فوٹو، فائل)

LONDON: آج (اتوار) کو کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے جب کہ دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

شہر میں دوسرے روز بھی موسم گرم و خشک رہا، دوپہر کے وقت سمندر سے آنے والی جنوب مغربی ہوائیں بند رہیں جبکہ متوازی سمت (بلوچستان) کی گرم ریگستانی ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 19.8 ڈگری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں شام کے اوقات میں فعال ہونے کے سبب شہر میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج شہر میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، اس دوران معمول سے گرم موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے،دیہی سندھ میں درجۂ حرارت 41 سے 43 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں