آج ہونے والا جلسہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے وزیراعظم کا آڈیو پیغام

انشاء اللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں، وزیراعظم کا پیغام


ویب ڈیسک March 27, 2022
وزیراعظم نےکہا سب کو پیغام ہے جو بھی جلسے کے لیے نکل رہے ہیں جلدی نکلیں فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہونے والا جلسہ پاکستان کی جنگ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم آڈیوپیغام میں کہا آج جو جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ انشاء اللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں، یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

وزیراعظم نے کہا سب کو پیغام ہے جو بھی جلسے کے لیے نکل رہے ہیں جلدی نکلیں، سڑکوں پر رش کے باعث خوف ہے کہ آپ ٹائم پر نہ پہنچ پائیں۔

واضح رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں