چیئرمین دفاعی اندازکے دفاع میں سامنے آگئے

کسی کو بھی ٹیم کے فائٹ بیک کی صلاحیت پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے،رمیز راجہ 

کسی کو بھی ٹیم کے فائٹ بیک کی صلاحیت پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے،رمیز راجہ۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ قومی کرکٹ ٹیم کے دفاعی انداز کے دفاع میں سامنے آگئے۔

کینگروز نے لاہور میں پاکستان کو 115رنز سے زیر کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز1-0سے اپنے نام کرلی تھی، آسٹریلیا نے دلیرانہ فیصلے سے اننگز 227پر ڈیکلیئرڈ کرکے گرین کیپس کو 351 کا ہدف دیا۔

میزبان اوپنرز نے 73رنز کی اچھی بنیاد بھی فراہم کردی تھی مگر پانچویں روز ہر سیشن میں تسلسل کے ساتھ وکٹیں گریں،یوں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیریز اور خاص طور پر لاہور ٹیسٹ میں دفاعی حکمت عملی پر سابق کرکٹرز، کمنٹیٹرز اور شائقین کی تنقید بھی سامنے آئی۔


اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پانچویں روز کسی موقع پر بھی میزبان بیٹرز نے مہمان بولرز کے حوصلے پست کرنے کیلیے جارحانہ حکمت عملی نہیں اپنائی،اس سے دباؤ بڑھتا گیا اور بالآخر نتیجہ شکست کی صورت میں نکلا۔

انھوں نے ٹیم کے دفاعی انداز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز زبردست رہی، پاکستان نے سیکھا ہوگا کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم کو ہرانے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے، کسی کو بھی گرین کیپس کے فائٹ بیک کی صلاحیت پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے، کراچی ٹیسٹ میں500سے زائد رنز کے مقابلے میں لاہور میں ٹرننگ پچ پر 350 پلس کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دلیرانہ ہونے کے بارے میں آرا مضحکہ خیز ہیں۔

 
Load Next Story