اے این ایف کی کراچی میں 3 بڑی کارروائیاں جائے نمازوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی ہے، ترجمان اے این ایف


ویب ڈیسک March 27, 2022
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی ہے، ترجمان اے این ایف فوٹوفائل

اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں تین بڑی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلوگرام آئس پکڑی گئی، برآمد شدہ آئس تولیوں میں جذب کی گئی تھی، کارگو کراچی کی رہائشی امبر رمضان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

دوسری کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ کارروائی شاہراہ فیصل پر واقع کوریئر کمپنی پر عمل میں لائی گئی، برآمدشدہ آئس لیڈیز کپڑوں میں جذب کی گئی تھی، پارسل شیخوپورہ کی رہائشی شگفتہ بانو کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

تیسری کارروائی میں کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلوگرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ برآمدشدہ آئس 3 عدد جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی، پارسل لاہور کے رہائشی ارشد علی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں