عامر خان نے فلم انڈسٹری چھوڑ نے کا فیصلہ کیوں کیا 

میں نے اپنے بچوں کو بچپن میں اس وقت نظر انداز کیا جب انہیں میری ضرورت تھی، عامر خان کا اعتراف


ویب ڈیسک March 27, 2022
کورونا لاک ڈاؤن کے دو سالوں کے دوران میرے ساتھ بہت کچھ ہوچکا ہے، عامر خان فوٹوانڈین میڈیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران فلم انڈسٹری چھوڑدی تھی۔

عامر خان حال ہی میں ممبئی میں اے بی پی آئیڈیاز آف انڈیا کی تقریب میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے ''نئی شروعات'' سیشن کے دوران اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں بات کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنا کیریئر بنانے کے چکر اپنے خاندان اور بچوں کو وہ وقت نہیں دیا جو انہیں دینا چاہئے تھا۔ عامر خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بچپن میں اس وقت نظر انداز کیا جب ایرا اور جنید کو ان کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے خفیہ تیسری شادی کرلی؟

مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا انہیں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس بات کا اندازہ ہوا کہ انہوں نے اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ کتنا غلط کیا اور یہ احساس ہونے کے بعد انہیں خود پر اور سینما بے حد غصہ آیا کیونکہ انہیں لگا کہ سینما نے ہی انہیں ان کے بچوں اور فیملی سے دور کیا تھا۔

عامر خان نے انکشاف کیا کہ اس بات کا احساس ہونے کے بعد میں نے فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور اس بارے میں اپنے گھر والوں کو بھی بتادیا تھا کہ میں اب فلمیں نہیں کروں گا۔ ناہی اداکاری کروں گا اور نا فلمیں پروڈیوس کروں گا۔ مجھے اب کوئی کام نہیں کرنا مجھے صرف آپ لوگوں کے ساتھ رہنا ہے۔

عامر خان نے بتایا کہ میرے فیصلے کے بارے میں سن کر میری فیملی حیرت زدہ رہ گئی کیونکہ میں انہیں یہ سب بتاتے ہوئے بہت سنجیدہ تھا اور میری بات سن کر وہ سب ہل گئے تھے۔ یہاں تک کہ کسی نے میرے فیصلے کے بارے میں مجھ سے بحث بھی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان امیتابھ بچن کی فلم دیکھ کر رو پڑے

عامر خان نے بتایا میں نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے بچوں اور گھر والوں کو تو بتادیا تھا لیکن میں لوگوں کو نہیں بتا پارہا تھا کیونکہ مجھے لگا اگر میں لوگوں کو اس سب بارے میں بتاؤں گا تو انہیں لگے گا کہ یہ اس کی اپنی نئی فلم کی پروموشن کی کوئی اسکیم ہے۔ اب اس کی فلم ''لال سنگھ چڈھا'' آرہی ہے تو یہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہے۔ لہذا میں نے سوچا بہتری اسی میں ہے کہ میں ابھی اپنے اس فیصلے کے بارے میں لوگوں کو نہیں بتاؤں۔

عامر خان نے کہا بس اسی چکر میں تین مہینے نکل گئے، اس دوران میں فلم انڈسٹری چھوڑ کر اپنی بیٹی ایرا کے ساتھ اس کی آرگنائزیشن میں کام کرنے لگا تھا۔ جب تین ماہ ہوگئے تو میرے بچوں نے مجھے بٹھا کر سمجھایا کہ آپ دراصل ایک انتہاپسند آدمی ہو۔ آپ 30 سال تک ایک انتہا پر تھے اور اب 30 سال بعد دوسری انتہا پر ہو۔ تو ایسا مت کروآپ کو اپنی زندگی کو متوازن کرنے کی ضرورت ہے۔ اور تین مہینوں میں جو آپ نے ہمیں وقت دیا ہے وہ پچھلے 30 سالوں میں نہیں دیا اس لیے ہم اب آپ سے پریشان ہوچکے ہیں۔ لہذا آپ زندگی میں تھوڑی آسانیاں پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان خود کو کمرے میں بند کرکے کیوں روتے ہیں؟

عامر خان نے کہا مجھے میرے بچوں اور اہلیہ کرن راؤ نے سمجھایا کہ فلم انڈسٹری چھوڑ کر آپ غلط کررہے ہیں۔ کرن راؤ تو مجھے سمجھاتے ہوئے رونے لگی تھیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ سینما میرے اندر بسا ہوا ہے۔ لہذا میں آپ سب کو بتانا چاہوں گا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دو سالوں کے دوران میرے ساتھ بہت کچھ ہوچکا ہے میں انڈسٹری چھوڑ کر دوبارہ انڈسٹری میں واپس آیا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں