’دعا ہے عمران خان اپنی مدت پوری کریں‘ شوبز ستاروں کے وزیراعظم کیلئے پیغامات

’’عمران خان سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘‘، فنکاروں کا وزیراعظم سے اظہار یکجہتی


ویب ڈیسک March 27, 2022
عمران خان سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، فنکاروں کی وزیراعظم سے اظہار یکجہتی فوٹوفائل

شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کے اس وقت سے مداح ہیں جب سے وہ کھلاڑی تھے اور آج بھی وہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ میری خواہش ہے اور میں دعا کرتاہوں کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹ میں عمران خان کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے آج کے جلسے کا عنوان''امربالمعروف'' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔



اداکار بلال قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری پر وزیراعظم کے لیے پیغام لکھا ''عمران خان سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے'' اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وزیراعظم کے لیے 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کریں گے۔



اداکار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شان شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کو صرف ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو اسے روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔ آپ اپنی پارلیمنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن آپ ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے۔



اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کی حمایت میں گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ''اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا''۔ بعد ازاں انہوں نے آج صبح ایک اور ٹوئٹ میں کہا ''بول کے لب آزاد ہیں تیرے۔ ہم ہی بدلیں گے پاکستان۔ تبدیلی ایک فردسے شروع ہوتی ہے۔ آئیے پاکستان کو ہر شہری کے لیے ایک محفوظ ملک بنائیں۔ آئیے ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ آئیے پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں۔''



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں