عوام اٹھیں اور اس حکومت کا خاتمہ کرکے پاکستان کا مستقبل بچالیں شہباز شریف

عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے، ویڈیو پیغام


ویب ڈیسک March 27, 2022
(فوٹو : فائل)

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام سے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھیں اور اس حکومت کا خاتمہ کرکے پاکستان کا مستقبل بچالیں۔

مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو قائد میاں محمد نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے، بدترین غربت ایک سچ ہے، اس حکومت کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے، عام آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔



انہوں نے کہا کہ اٹھو اور اس مہنگائی مکاﺅ مارچ میں جوق در جوق شامل ہوں تاکہ اس کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث اس حکومت کا سیاسی اور آئینی طریقے سے خاتمہ کرکے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مستقبل بچالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں