امریکا نے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش پر طالبان سے مذاکرات منسوخ کردیئے

لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش سے طالبان کے دنیا بھر سے تعلقات میں مزید خرابی ہوجائیں گے، امریکا


ویب ڈیسک March 27, 2022
طالبان کے اس فیصلے سے تعلقات مزید خراب ہوں گے، امریکا فوٹو: فائل

امریکا نے دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم واپس لینے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے فیصلے سے امریکا اور طالبان کے درمیان حالیہ رابطوں اور مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں بھی خلل پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز کی بندش،روتی ہوئی طالبہ کی ویڈیووائرل

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کی واپسی سے طالبان کے ساتھ صرف امریکا نہیں بلکہ دنیا بھر کے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش پر طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

دوحہ میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائن میں طالبان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ امریکا اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کی ملاقات طے تھے جس میں جنگ زدہ ملک کے عوام کو دوائیں، کھانے پینے کی اشیاء اور مالی امداد کی فراہمی کے روٹ میپ پر بھی بات چیت کرنا تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز پھر بند کر دیئے

واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت قائم کرنے کے 7 ماہ کے انتطار کے بعد لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول 23 مارچ کو کھول دیئے تھت تاہم اسی روز اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں