رشتے سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے کمسن بھائی کو قتل کردیا

فیروز والہ کے کھیتوں سے معصوم بچے کی لاش ملی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات کیں تو ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی


Staff Reporter March 27, 2022
ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی (فوٹو، ایکسپریس)

صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کے کمسن بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والہ کے کھیتوں سے معصوم بچے کی لاش ملی جس پر پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا یہ محنت کش کے بیٹے کی میت ہے، گرفتار ملزم نے انتقاماً لڑکی کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتارا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کاشف محنت کش اشرف کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، رشتے سے انکار پر اس نے چھوٹے بیٹے کو قتل کردیا، لڑکی کی آئندہ دنوں شادی تھی۔

فیروز والہ پولیس نے مقتول حسنین علی کے والد اشرف کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ انچارج چوکی لبان اور ایس ایچ او فیروز والہ کو ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی اوشیخوپورہ فیصل مختار نے شاباش دی۔

ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی بھی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور تحقیقات بھی جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔