بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ گرفتار

طالبہ کے واٹس ایپ پیغام پر انتہا پسند ہندو نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا


ویب ڈیسک March 27, 2022
طالبہ کو ایک دن کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارک باد دینے کی پاداش میں 26 سالہ طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے 25 سالہ ہندو طالبہ کو ایک واٹس ایپ میسیج کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے۔

طالبہ نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر واٹس ایپ پر لکھا تھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے۔ لڑکی کے اس اسٹیس پر ایک انتہا پسند ہندو نے تھانے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ طالبہ نے پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا پیغام دے کر دو کمیونیٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، گرفتار طالبہ کو ایک دن کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تاہم اب مقدمہ کا ٹرائل عدالت میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں