45 کروڑ مالیت کے اسمگل شدہ سامان سے بھرے کئی کنٹینرز ضبط

پاکستان کسٹمز کوئٹہ نے دو سرحدی اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان سے بھرے گیارہ کنٹینرز ضبط کیے


Irshad Ansari March 27, 2022
متعلقہ ادارے نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے (فوٹو، فائل)

صوبہ پنجاب سے ملحقہ دو سرحدی اضلاع میں پاکستان کسٹمز کوئٹہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 45 کروڑ مالیت کے اسمگل شدہ سامان سے بھرے 11 کنٹینرز ضبط کرلیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز کوئٹہ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو سرحدی اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان سے بھرے گیارہ کنٹینر ضبط کیے، ان دونوں کارروائیوں میں کلیکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ نے خود نگرانی کی جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی معاونت فراہم کی۔

ضبط شدہ کنٹینرز میں چار قیمتی کپڑوں سے، جبکہ تین نئے ٹائروں سے اور بقیہ میں کپڑے، ٹائرز اور سگریٹس وغیرہ بھرے ہوئے ہیں۔ سامان کی پیداواری لاگت 38 کروڑ روپے ہے جبکہ مارکیٹ قیمت47 کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔

ایف بی آر نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ہر قسم کی اسمگلنگ کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی حکمت عملی پہ عمل پیرا ہے جس کے پیش نظر سرحد پہ سامان کی نقل و حمل کی کڑی نگرانی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں