لاہور میں آسٹریلین براڈ کاسٹر کولنز کی گاڑی کو خطرناک حادثہ
آسٹریلین براڈ کاسٹر محفوظ رہے مگر ڈرائیور شدید زخمی ہوا
کرکٹ براڈ کاسٹر ایڈم کولنز کی گاڑی کو پنجاب کے دارالحکومت میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کولنز کی گاڑی کو حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ وطن واپسی کے لیے لاہور ایئرپورٹ جارہے تھے کہ اس دوران گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
حادثے میں کولنز کو سینے اور پیٹ پر خراشیں آئیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا، جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا 6 گھنٹوں تک آپریشن ہوا۔

Few things I want to stress with this news circulating:
1. It was an awful crash but I'm home and safe and fine
2. The driver isn't going so well but he's stable after lengthy surgery
3. If I wasn't wearing a seatbelt, well, best not to think about ithttps://t.co/9NLZCQSf2G
کولنز نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'یہ حادثہ بہت ہی خطرناک تھا مگر میں محفوظ رہا اور اب گھر واپس پہنچ چکا ہوں، گاڑی کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں مگر ان کی حالت اب بہتر ہے، میں اس لیے محفوظ رہا کہ کیونکہ میں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی'۔