ایڈم زمپا پاکستان میں اسپن جادو دکھانے کو بے قرار

تجربہ کار ساتھیوں کی عدم موجودگی میں ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہوں، بولر


Sports Reporter March 28, 2022
بابراعظم اور رضوان سمیت میزبان بیٹر زکی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ ہیں ۔ فوٹو : فائل

ایڈم زمپا پاکستان کی کنڈیشنز میں اسپن کی جادوگری دکھانے کیلیے تیار ہیں۔

ورچوئل میڈیا کانفرنس میں آسٹریلوی بولر نے کہا ہے ٹیسٹ سیریز میں فتح سے مورال بلند ہوا ہے، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں، بعض تجربہ کار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں سینئرز کو بوجھ اٹھانا ہوگا اور میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار بھی ہوں، میری کوشش ہوگی کہ اننگز کے درمیانی اوورز میں رنز روکنے اور وکٹیں اڑانے کی ذمہ داری ادا کروں، اسکواڈ میں جگہ بنانے والے نئے کرکٹ بھی باصلاحیت ہیں ان کے پاس اپنا لوہا منوانے کا اچھا موقع ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بانسبت ون ڈے میں بولنگ پلان کرنے کیلیے یادہ وقت ہوتا ہے،اچھی لائن و لیتھ سے قریب پیٹرز پر دباؤ بڑھا سکتے ہیں، پاکستان کے پاس مضبوط بیٹنگ لائن موجود ہے، ہمیں اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ایڈم زمپا نے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی شدید گرمی پڑتی ہے، یہاں تھوڑی مختلف ہے مگر امید ہے کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی، گزشتہ ایک سال میں کندھے کی انجری کی وجہ سے مشکل میں رہا،اب بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پچز ٹیسٹ میچز مختلف ہوں گی، کوشش ہوگی کہ اچھی بولنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان ایرون فنچ میری سپورٹ کرتے ہیں، کوشش کروں گا کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں، ون ڈے ٹیسٹ کرکٹ سے مختلف فارمیٹ ہے اس کے لیے حکمت عملی بھی مختلف ہوتی ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت تمام پاکستانی بیٹرز کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہوں۔

ایڈم زمپا نے کہا کہ ہمارے پاس 2 دن ہیں پاکستان کی ان فارم بیٹنگ کے خلاف حکمت عملی بنائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں پاکستان کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں