کوہستان میں ہائی ایس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 28, 2022
زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کیا گیا۔ فوٹو : فائل

دیر کوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے دیر کوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بھی 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے بیان میں پتہ چلا ہے کہ ہائی ایس مردان سے کلاکوٹ جارہی تھی، کہ راستے میں پاتراک چالال کے مقام پر حادثے کی شکار ہو گئی۔

دوسری جانب وزیر اعلی محمود خان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے، اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں