لندن میں بیٹھا ہوا شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سازش کررہا ہے فواد چوہدری

جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے، فواد چوہدری

جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لندن میں بیٹھا ہوا شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سازش کررہا ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا، کل کوئٹہ، چاغی، لاہور، کراچی اور ہر شہر سے لوگ پہنچے، پاکستان بھر سے آنے والے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پہلے ہم نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والوں کو دس لاکھ لوگوں سے گزر کر جانا پڑے گا، اب کہتا ہوں 22 کروڑ لوگوں کے اوپر سے گزر کر جانا پڑے گا۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور نواز شریف پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، لندن میں بیٹھا ایک شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، لندن میں بیٹھا ایک شخص عامل اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ ملکر ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، عمران خان عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، یہ سازش عمران خان نہیں پاکستان کے خلاف ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی، اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس میں ضمیروں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، پاکستان میں مستحکم پارلیمانی نظام کے فیصلے کی ضرورت ہے،اگر ایسا نا ہوا تو یہ منڈیاں ایسے ہی چلتی رہیں گی، امید ہے سپریم کورٹ ان اراکین جو بکے ہیں کو نا اہل کرنے کے حوالے سے فیصلہ دیں گے۔
Load Next Story