اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا میں مبتلا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کورونا کے 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں


ویب ڈیسک March 28, 2022
اسرائیلی وزیراعظم نے چند روز قبل ہی کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا معمولی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا کا شکار ہوگئے جس پر انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی انجام دیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ روز شام کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا ہے تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔

اسرائیل میں کورونا وبا کے بعد سے سخت کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور مہلک وائرس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا تاہم کورونا کے نئی شکل نے زور پکڑنا شروع کردیا تھا جس پر بوسٹر ڈوز کی مہم چلائی گئی تھی۔

بوسٹر ڈوز کی مہم کو کامیاب ترین قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ برس کے آخر میں پریس بریفنگ کے دوران اپنا ماسک اتار کر ملک بھر میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا علان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 460 ہوگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں