حاملہ بیوی کو قتل کرکے لاش جلانے والا گرفتار
مقتولہ میمونہ کی چار سال قبل شادی ہوئی تین سالہ بیٹی ہے، مقتولہ دوبارہ حاملہ ہوئی تھی
پولیس نے حاملہ بیوی کو قتل کرکے لاش جلانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے اپنی حاملہ بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اللہ دتہ نے اپنی بیوی 28 سالہ میمونہ کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں آگ لگا کر جلا دیا، ملزم نے قتل کی سنگین واردات کے بعد شارٹ سرکٹ کا ڈرامہ رچایا تھا، مقتولہ کی ایک 3 سالہ بیٹی بھی تھی اور وہ دوبارہ حاملہ ہوئی تھی، مقتولہ میمونہ کی 4 سال قبل ملزم اللہ دتہ سے پسند کی شادی ہوئی تھی، گرفتار ملزم اللہ دتہ پہلے سے شادی شدہ تھا اور 4 بچوں کا باپ ہے۔