کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب کو اسلام آباد طلب کرلیا، ذرائع


ویب ڈیسک March 28, 2022
بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب کو اسلام آباد طلب کرلیا، ذرائع : فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے نمائندوں کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے نمائندوں کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب کو اسلام آباد طلب کرلیا، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔