شوبز ستارے بھی تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے

یہ محض ایک شخص کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے، اداکارہ صبا قمر

یہ محض ایک شخص کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے، اداکارہ صبا قمر

شوبز فن کار بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کےلیے تحریک اعتماد پیش کی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاور شو کررہے ہیں۔ گزشتہ روز حکومت نے اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کیا اور عمران خان عوام سے حمایت کی اپیل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'دعا ہے عمران خان اپنی مدت پوری کریں'؛ شوبز ستاروں کے وزیراعظم کیلئے پیغامات


ایسے میں شوبز ستارے بھی اپنے کپتان کی حمایت میں میدان میں آگئے۔ اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ محض یہ ایک شخص کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان کو کامیابی عطا کرے آمین۔



اداکار عدنان صدیقی بھی کپتان کی حمایت میدان میں آگئے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ بھی ہے ایک مستحکم حکومت کو گرانے سے عوام کے لیے کیا مضمرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گندی سیاست میں مصروف لوگوں کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہوسکتا ہے۔ لوگوں کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عوامی رہنما ہے۔ پاکستان کی خاطر عمران خان کو ہٹانے کی بجائے مدت پوری کرنے دی جائے۔

ماہرہ خان نے بھی عمران خان لکھ کر قومی پرچم اور دعا کا ایموجی ٹوئٹ کرایا۔
Load Next Story